بیر اور مٹر
Tweet غریبوں کا سیب (بیر( Jujube ) اور اس کے فوائد) بیر ایک شیریں اور غِذائیت کے لحاظ سے عمدہ پھل ہے، کچا بیر نقصان دہ ہے، طبّی اعتبار سےپکا ہوا میٹھا بیر تاثیر میں کسی طرح بھی سیب سے کم نہیں، اسی لئے گاجر کی طرح اسے بھی ”غریبوں کا سیب“ کہا جاتا ہے۔بیر کے چند فوائد پیشِ خدمت ہیں: بیر مِعدے کی کئی خرابیوں مثلاً جلن و تیزابیت میں مُفید ہے۔ ٭ … انتڑیوں کو تَقوِیَت دیتا، بینائی تیز کرتا، تھکن و بھوک کی کمی کو دُور کرتا ہے۔ ٭ … بیر کے سَتّو آنتوں کے اَلسر میں بہت مُفید ہیں۔ ٭ … ٹوٹی ہوئی ہڈی پر بیر کی گٹھلی کے قِوام (یعنی گاڑھے شیرے) کا لِیپ کرنا ہڈی کے جوڑنے اور دَرْد دُور کرنے میں مُفید ہے۔ ٭ … اِس قِوام کو بچوں کے تلوؤں پر لیپ کرنے سے وہ جلدی چلنا شروع کر دیتے ہیں۔ ٭ … بیر کا رَس دل کو تسکین دیتا، بے چینی و گھبراہٹ کو دُور کرتا ہے۔ ٭ … بیر کا جوس تِل کے تیل میں مِلا کر جوڑوں پر مالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ٭ … بیر کھانے سے پیٹ کے کیڑے مَرجاتے ہیں۔ ٭ … بیر اَمراضِ جگر، گُردوں کی خر...



Comments
Post a Comment