گرج اور کڑک کی آواز سن کر کیا کریں؟؟؟؟


یاد رہے کہ گرج اور کڑک کی آواز اللّٰہ پاک  کی طرف سے ایک وعید ہے  لہٰذا جب اس کی آواز سنیں تو اپنی دنیوی گفتگو روک کر اللّٰہ پاک  کے ذکر میں مشغول ہو جائیں اور اللّٰہ پاک کے عذاب سے اس کی پناہ مانگیں، چنانچہ حضرت عبداللّٰہ بن زبیر     رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  جب گرج کی آواز سنتے تو آپ گفتگو چھوڑ کر یہ آیت پڑھتے ’’وَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیۡفَتِہٖ‘‘ پھر فرماتے: بے شک یہ زمین والوں کے لئے شدید وعید ہے۔ (سنن الکبری للبیہقی، کتاب صلاۃ الاستسقائ، باب ما یقول اذا سمع الرعد، ۳/۵۰۵، الحدیث: ۶۴۷۱)
حضرت عبداللّٰہ بن عمر   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں ،جب نبی اکرم گرج اور کڑک کی آواز سنتے تو یہ دعا مانگتے ’’اَللّٰہُمَّ لاَ تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلاَ تُہْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ‘‘ یعنی اے اللّٰہ ! ہمیں اپنے غضب سے نہ مارنا اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کرنا اور ہمیں اپنا عذاب نازل ہونے سے پہلے عافیت عطا فرما۔ (ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما یقول اذا سمع الرعد، ۵/۲۸۰، الحدیث: ۳۴۶۱)
حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، نبی کریمَنے ارشاد فرمایا ’’جب تم گرج کی آواز سنو تو  اللّٰہ  پاک کا   ذکر  کرنا شروع کر دو کیونکہ یہ ذکر کرنے والے کو نہیں پہنچتی۔ (معجم الکبیر، عطاء عن ابن عباس، ۱۱/۱۳۲، الحدیث: ۱۱۳۷۱)

Comments

Popular posts from this blog

بزرگانِ دین کے مبارک فرامین

برے گمان کے نقصانات

بیر اور مٹر